Posts

اصلاح فرد، اصلاح معاشرہ کا اہم عنصر

 نصح وخیر خواہی ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے۔معاشرہ  صرف افراد کامجموعہ نہیں ہوتا ۔معاشرے  کی شناخت  زیادہ تر اس تعلق کی نوعیت پر منحصر ہوتی ہے جو معاشرے کے افراد ایک دوسرے  سے اور ساتھ ہی دیگر انسانوں، دیگر مخلوقات  اور وسائل کائنات اور سب سے بڑھ کر خالق کائنات  کے ساتھ  رکھتے ہیں۔ اصلاح معاشرہ میں  غلط عقائد، تصورات، روایات، عادات، مفادات، اخلاقی حساسیت Ethical Sensivity کا زوال ہے۔سماج میں  نکاح کا مشکل ہونا اور آسان نکاح میں  رسم ورواج  کی رکاوٹیں  عملی مثال ہے۔ معاشرے میں  تجارت اور مالیات سے متعلق  برائیوں سے بھی سماج کی غلط تصویر  ابھرتی ہے۔ بیداری لانے سے رویوں میں اور سوچ میں  تبدیلی لائ جاسکتی ہے۔ اس کے لیے با اثر لوگوں کا اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے۔وہ آگے  آئیں، غلط معمول کو اپنے عمل سے توڑیں تو سماج اچھائیوں کو قبول کرے گا۔ زندگی  جینے کے عام اصولوں میں سے ایک انتہائی  اہم ترین اصول ہے کہ آپ کی ذات سے دوسرے فیض اٹھائیں اور آپ لوگوں کے لیے نفع رساں ہوں۔آپ کی شخصیت اور ک...